نوجوان شاعر کے نام خطوط
November 8, 2024Islam, Aamriyat-posandi aur Pasmaandgi
Translated by Aizaz Baqir
[اسلام، آمریت پسندی اور پسماندگی]
مصنف: احمد کورو
ترجمہ: اعزاز باقر
قیمت: 1700 روپے
:مصنف و کتاب کے بارے میں
ایسا کیوں ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک میں دنیا کی اوسط سے زیادہ آمریت پسندی اور کم معاشی و سماجی ترقی پائی جاتی ہے؟ احمد کورو ان توجیہات پر کڑی تنقید کرتے ہیں جو اس فرق کی وجہ اسلام کو قرار دیتی ہیں، کیونکہ نویں سے بارہویں صدی کے درمیان مسلمان مغربی یورپی باشندوں سے فلسفیانہ اور سماجی و معاشی طور پر زیادہ ترقی یافتہ تھے۔ اس کی وجہ نہ ہی یورپی نوآبادیاتی تسلط ہے، کیونکہ نوآبادیات کے آغاز کے پہلے ہی مسلمان سیاسی اور سماجی و معاشی مسائل کا شکار ہو چکے تھے۔ کورو کا ماننا ہے کہ ابتدائی دور میں مسلمانوں نے بااثر مفکر اور تاجر پیدا کئے تھے، تب یورپ میں مذہبی شدت پسندی اور فوجی حکمرانی زوروں پر تھیں۔ تاہم، گیارہویں صدی میں، قدامت پرست علماء اور عسکری ریاست کے درمیان اتحاد پیدا ہونا شروع ہوا تھا۔ اس اتحاد نے مسلمان دنیا میں دانشورانہ اور بورژوا طبقوں کو کمزور کر کے آہستہ آہستہ فکری اور معاشی تخلیقیت میں رکاوٹ ڈالیں۔ یہ اہم تحقیق اپنی تاریخی وضاحت کو دور حاضر کی سیاست سے جوڑتی ہے کہ آج بھی علماء- ریاست اتحاد مسلم ممالک میں تخلیقی کام اور مسابقت کو روکتا ہے۔
احمد کورو امریکہ کی سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر اور اسلامی و عرب مطالعات کے مرکز کے ڈائریکٹر ہیں۔ کورو “سیکولرازم اور ریاست کی مذہب کے حوالے سے پالیسیاں: ریاستہائے متحدہ امریکہ، فرانس اور ترکی” (کیمبرج یونیورسٹی پریس) کے مصنف ہیں۔ ان کی تازہ ترین کتاب، “اسلام، آمریت پسندی اور پسماندگی” (کیمبرج یونیورسٹی پریس) کو تین ایوارڈ مل چکے ہیں اور یہ ٹائمز لیٹریری سپلیمنٹ کی سال کی بہترین کتابوں میں بھی شمار ہو چکی ہے۔ اس اردو ترجمے سے پہلے ہی کتاب کے ایک درجن سے زائد زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.