پاکستان: برادری ازم، سیاست اور سرپرستی
December 18, 2017القاعدہ کا دوسرا روپ
December 18, 2017Alzheimer ko Paspa karna
Translated by Prof. Maqbool Elahi
الزائمر کو پسپا کرنا
ڈاکٹر جیرلڈ ویورنک
ترجمہ: پروفیسر مقبول الٰہی
نسیان (ڈیمنشیا) یا بھول جانے کی بیماری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس صدی کی نمبر ایک بیماری بن جائے گی۔ خیال ہے کہ 2050ء تک گیارہ کروڑ پچاس لاکھ آدمی اس بیماری سے متاثر ہوں گے۔ خاندان کے افراد، دوست اور چاہنے والے اپنے پیاروں کی اس بیماری سے بہت فکر مند ہوں گے۔ اس لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اس بیماری کا ایسا علاج کیا جائے جس سے اسے شروع میں ہی روکا جا سکے، یا بیمار کو صحت یاب کیا جا سکے۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے مریض کی دیکھ بھال بھی بہت مہنگی ہے۔
اختراعی سوچ کی ضرورت:۔
دوائیوں کے ایسے مرکبات تیار کرنے کے لئے جو کسی بیماری کے عمل میں ملوث تمام عوامل سے نمٹ سکیں، اور اس طرح بجائے واحد جزو والی ایک دوائی کو استعمال کر کے علامتی آرام پہنچانے کے لئے اس کا مستقل علاج مہیّا کر سکیں، جدّت طرازی کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر وہ مرکبات جو قلویت، پیدا کرتے ہیں، مانع تکسید پیدا کرتے ہیں،عمل تکسید کو کم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں، اعصابی مرسلین میں اضافہ کرتے ہیں، اور لیفی ابھاروں کو ختم کرتے ہیں، استعمال کئے جائیں۔
مصنف :۔
ڈاکٹر جیرلڈ ویورنک کتاب
“A Radical Approach to Treating Degenerative Diseases”
یعنی ‘انحطاط آور بیماریوں کے بارے میں ایک انقلابی نقطہ نظر’ کے مصنف ہیں۔ وہ ایک طبی سائنسدان ہیں، جنہوں نے الزائمر کی بیماری میں مانعات تکسید کے کردار پر پی ایچ ڈی کی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.