وقت کا سفر
August 6, 2020نوم چومسکی کے خطبات: ماحولیاتی بحران (ای بُک)
April 2, 2021Physics ke Saat Asbaaq
Translated by Zahid Imroz and Fasi Malik
فزکس کے سات اسباق
کارلو رویلی
ترجمہ: زاہد اِمروز، فصی ملک
یہ کتاب بیسویں صدی کی طبیعات میں رونما ہونے والے عظیم فکری انقلاب کے اہم پہلوؤں کا ایک مختصر تعارف ہے۔ اِس کتاب میں کارلو رویلی سائنسی فکری ارتقاء کا بھی مختصر جائزہ پیش کرتا ہے کہ کیسے قبل ازتاریخ سے لے کر موجودہ دور تک کائنات کا تصور مسلسل تبدیل ہوتا آیا ہے۔ یونانی فلسفیوں نے کائنات کے بارے میں قدیم تصورات کو رد کیا۔ اسی طرح گلیلیو، کوپر نیکس اور نیوٹن نے اپنے ادوار میں پہلے کے سائنسی تصورات کی قلبِ ماہیئت کی۔ بیسویں صدی میں آئن شٹائن کے نظریہ اضافیت اور کوانٹم میکانیات نے کائنات کی ساخت کا بالکل نیا تصور پیش کیا۔ یہ کتاب اپنے دلچسپ اندازِ تحریر اور مشکل تصورات کی سادہ تشریح و تفہیم کی وجہ سے اپنے قارئین کو فکری وسعت فراہم کرے گی کہ سائنسی طرزِ فکر کی مدد سے ہم اِس دنیا کی بہتر تفہیم کر سکتے ہیں اور اس قدر وسیع کائنات کے بارے میں ہم بہت کچھ جاننے کے باوجود ابھی تک بہت کچھ نہیں جانتے۔
کارلو رویلی طبیعات دان ہیں اور اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ طبیعات کے ایک نظریہ لُوپ کوانٹم گریوٹی کے بنیاد گزاروں میں سے ہیں اور فرانس کی ایکس مارسیل یونیورسٹی میں ایک تحقیقی مرکز برائے نظریاتی طبیعات کے سربراہ ہیں۔ ان کی دوسری نمایاں کتابوں میں
Reality is Not What it Seems
اور
The Order of Time
شامل ہیں۔
زاہد اِمروز طبیعات اور شاعر ہیں۔ وہ برطانیہ کی ایگزیٹر یونیورسٹی سے نینوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ اُن کی شاعری کی دو کتابیں ”خود کشی کے موسم میں“ اور ”کائناتی گرد میں عریاں شام“ شائع ہوئی ہیں۔ اُن کے کیے ہوئے تراجم میں پابلو نیرودا کی کتاب ”محبت کی نظمیں اور بے بسی کے گیت“ اور شاعری کے دیگر تراجم شامل ہیں۔
فصی ملک امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی، رِورسائیڈ سے فلکیات میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ وہ جدید سائنس کے موضوعات پر مضامین لکھتے ہیں اور تراجم کرتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.