ارتقائے بشر اور اخلاقیات
جان سکیلز ایوری ترجمہ: اعجاز احمد
انسان کا سب سے حیرت انگیز کارنامہ سائنسی طرز ِفکر کی ایجادہے، کہ جب سے اس طرز فکر کو اپنایا گیا ہے، کائنات کے سربستہ راز انسان کے لئے کھلتے چلے جا رہے ہیں۔سائنس کی دنیا میں کئی اعلیٰ دماغ سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ اردگرد کے معاشرتی مسائل پر بھی نظر رکھتے ہیں اور ان پرسائنسی طرز ِفکر کے ساتھ خیال آرائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ ایسے سائنسدانوں کے لئے سائنسدان شہری کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
جان ایوری صحیح معنوں میں سائنسدان شہری ہیں، اس لئے کہ سائنس کے جن موضوعات پر عام شہریوں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور جو موضوعات عام فہم سے بالا تر ہوتے ہیں انہیں وہ وضاحت کے ساتھ بیان کرکے عوام الناس کا فہم بڑھاتے ہیں۔ ان کی کتاب ”ارتقائے بشر اور اخلاقیات“ فکر ِانسان کی جدید تاریخ سے متعلق متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے، جنہیں اعجاز احمد کے سلیس ترجمے نے اردو کے قارئین تک پہنچانا سہل بنادیا ہے۔ مترجم کی عرق ریزی کی داد نہ دینا نا انصافی کے مترادف ہوگا۔
عبدالحمید نیر