ڈاکٹر خورشید حسنین کے پہلے مجموعہ کلام “کنار آب کا خواب” کی تقریب رونمائی کی نظامت ڈاکٹر روش ندیم کر رہے ہیں، جبکہ پینل ڈسکشن کے لئے فقیر سائیں اور حارث خلیق شریک محفل ہیں۔ کتاب “کنار آب کا خواب” سائنسی تحقیق اور تدریس کے میدان سے تعلق رکھنے والے خورشید حسنین کا پہلا مطبوعہ مجموعہ کلام ہے، تاہم انہیں کسی طور ادب میں نووارد نہیں سمجھا جا سکتا۔ وہ خود بھی ایک عرصے سے شاعری اور افسانہ نگاری کر رہے ہیں اور ان کا تعلق ایک ادبی خانوادے سے ہے، جس نے الطاف حسین حالی اور خواجہ احمد عباس جیسے نام پیدا کئے ہیں۔