فرنود عالم اردو بلاگنگ اور مکالمے کی دنیا میں ایک توانا آواز ہیں، جو انسانی حقوق، اور پسماندہ اور استحصال کا شکار طبقات کے لئے قلم اٹھاتے ہیں۔
دا بلیک ہول کے زیر اہتمام “بات سے بات” کے اس سیشن میں فرنود عالم یہ نکتہ اٹھا رہے ہیں کہ ازروئے جمہوریت اکثریت کو قانون سازی کا حق تو حاصل ہے، لیکن کیا ہر قسم کی قانون سازی کا حق حاصل ہے؟ جمہوری استبداد کا راستہ روکنے کے لئے اس سوال کا جواب تلاش کرنا اہم ہے۔