فیض احمد فیضؔ بیسویں صدی کی اردو شاعری کے اہم ترین ناموں میں سے ایک ہیں اور اپنی ترقی پسند شاعری کے لئے جانے جاتے ہیں۔ آزادی اظہار، سیاسی جبر، معاشی و سماجی ناہمواریاں اور انقلاب فیض کی شعری کرافٹ کے نمایاں اجزا ہیں۔ کیا فیض آج کے سماج اور ادب کے لئے اتنے ہی اہم ہیں یا ان کا وقت گزر گیا ہے اور وہ آؤٹ ڈیٹڈ ہو گئے ہیں؟ مشعل ریڈنگ کلب کے اس سیشن میں اسی دلچسپ موضوع پر بحث ہوگی۔ اس موضوع پر اظہار خیال کے لئے ہمارے ساتھ موجود ہیں ڈاکٹر عابد سیال اور ڈاکٹر حمیرا اشفاق، جبکہ ڈاکٹر فاخرہ نورین اس سیشن کو موڈریٹ کر رہی ہیں۔