جنوبی ایشیائی بحران: رجحانات اور متوقع نتائج
December 18, 2017زندگی سے نجات
December 18, 2017Alladin ka Charagh: Maghrabi Science ko Musalmanon ki Dain
Translated by Prof. Maqbool Elahi
الہ دین کا چراغ: مغربی سائنس کو مسلمانوں کی دین
جون فریلی
ترجمہ: پروفیسر مقبول الٰہی
یہ کتاب فلسفے اور سائنس کے سفر کی دلچسپ داستان بیان کرتی ہے۔ چھٹی صدی قبل مسیح میں جنم لینے والا یونانی فلسفہ اور سائنسی علوم آنے والے ایک ہزار سال میں کس طرح یونانی اور رومن دنیامیں پھیلے اور جب یورپ پر تاریکی کا دور سایہ فگن تھا تو مسلم دنیا نے کس طرح یونانی علوم دریافت کئے اور مسلم دنیا کے واسطے سے کس طرح یہ علوم یورپ تک پہنچے؟ کس طرح یونانی علوم کا عربی میں ترجمہ کیا گیا اور عربی کے واسطے سے لاطینی زبان میں ان علوم کی رسائی ہوئی؟یہ کتاب اس کی مفصل اور مبسوط تاریخ بیان کرتی ہے۔
اس کتاب میں یہ مغالطہ بھی دور کیا گیا ہے کہ بغداد پر منگولوں کے حملے کے بعد مسلم دنیا میں علوم و فنون کی تحقیق و تفتش کا دور ختم ہو گیا تھا۔ سلطنت عثمانیہ کے زمانے تک اس میدان میں جو کام کئے گئے کتاب میں ان کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
جون فریلی: کتاب کے مصنف جون فریلی نے دوسری جنگ عظیم میں دوسال امریکی بحریہ میں کام کیا۔ 1960 میں انہوں نے تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ وہ باسفورس یونیورسٹی استنبول میں طبیعیات اور سائنس کی تاریخ پڑھا رہے ہیں۔ اس عرصے میں انہوں نے نیویارک، بوسٹن ، لندن، ایتھنز اور وینس میں بھی پڑھایا ہے۔ وہ چالیس کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کی زیادہ تر کتابیں ترکی کے بارے میں ہیں۔ان کی بیگم مورین فریلی ترکی زبان کی کتابوں کا انگریزی میں ترجمہ کرتی ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.