تحریکِ نسواں
December 18, 2017پاکستان، عسکری ریاست: ابتدا، ارتقا اور نتائج
December 18, 2017امریکا مشرقِ وسطیٰ میں: 1776 سے 2003 تک
مائیکل بی اورن
ترجمہ: توقیر عباس
مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کسی نہ کسی حوالے سے اس وقت سے رہے ہیں جب اس نے برطانیہ سے آزادی بھی حاصل نہیں کی تھی۔ اس وقت تک امریکی، تاجر مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے ساتھ تجارتی روابط رکھتے تھے۔ابھی تک مشرق وسطےٰ کے ملک قبائلی سرداروں یا نیم بادشاہی نظام کے زیر تسلط تھے۔ بحری قزاق وہاں جانے والے تجارتی جہازوں کو لوٹ لیا کرتے تھے۔ آزادی سے پہلے امریکی بحری جہاز برطانوی بحری بیڑے کی حفاظت میں وہاں جاتے تھے۔ آزادی کے بعد امریکہ نے خود اپنا بیٹرا بنایا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے اس علاقے میں صرف تجارت کو ہی فروغ نہیں دیا بلکہ اپنا تسلط بھی قائم کرنا شروع کر دیا۔مشرق وسطیٰ میں امریکی مہم جوئی کی تاریخ وار تفصیل اس کتاب میں بیان کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عرب اور اسرائیل کے تنازعے کو بھی تاریخی تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔
کتاب کے مصنف نے اسرائیلی سفیر کی حیثیت سے امریکہ میں کافی وقت گزارا ہے۔ اس لئے اسے ان دستاویزوں تک بھی رسائی حاصل رہی جو عام طور پر سامنے نہیں لائی جاتیں۔ اس لئے یہ کتاب بذات خود ایک تاریخی دستاویز بن گئی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.