سنیما کہانی
May 21, 2023مستقبل کا منظرنامہ: انسان کے لئے ممکنات
November 3, 2024اپنوں کے بیچ: میرے لوگوں کی ان کہی کتھائیں
₨ 600
اپنوں کے بیچ: میرے لوگوں کی ان کہی کتھائیں
ڈاکٹر نسیم صلاح الدین
اپنوں کے بیچ: میرے لوگوں کی ان کہی کتھائیں، ان مریضوں کی قابل ذکر کہانیوں کا مجموعہ ہے جن کی زندگیاں ہمارے معاشرے کی عکاس ہیں۔ مصنفہ، ایک مصروف سرکاری ہسپتال میں بطور ایک معالج پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے کے مریضوں کا علاج کرتی ہیں۔ پوشیدہ انسانی فطرت کے راز معالج مصنفہ کے سامنے عیاں ہوتے ہیں، جنھیں مریض ‘مائی باپ’ سمجھتے ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے گہرے تجربات اطمینان سے بیان کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ معمولی واقعات بھی انسانی رویے کی بنیادی ناہمواریوں کو ظاہر کرتے ہیں، جس سے مریضوں کی زندگیوں کے المیہ، اتار چڑھاؤ اور کرب کی عکاسی ہوتی ہے۔
یہ کتھائیں، سادہ اور قابل فہم اسلوب میں لکھی گئی ہیں اور مصنفہ کی بصیرت اور شفقت کو ظاہر کرتی ہیں۔
:مصنفہ کے بارے میں
ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج، لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ امریکہ میں اپنی ریزیڈنسی اور فیلوشپ مکمل کر کے پاکستان لوٹیں اور لیاقت نیشنل ہسپتال اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال سے وابستہ رہیں۔ وہ آج کل کراچی میں انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک میں فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ انفیکشس ڈیزیز کا حصہ ہیں۔ مریضوں اور گھریلو ملازمین کے ساتھ میل جول نے انہیں انسانی فطرت کی بہترین اور بدترین حالت سے آشکار کیا۔
ان کے شوہر ڈاکٹر افتخار صلاح الدین ایک ای این ٹی اسپیشلسٹ اور ایک شوقیہ فوٹو گرافر ہیں۔ دونوں کو گھومنا پھرنا پسند ہے اور انہوں نے مل کر تاریخ پہ مبنی سفرنامہ
“If stones could speak”
لکھا ہے۔ بیٹا اظہرایک ماہر امراضِ چشم ہے اور بیٹی مہناز امریکہ میں ایک معالجِ بول چال ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.