اپنی طاقت پہچانو
December 18, 2017عالمی ثقافت کی لغت
December 18, 2017ایٹم بم کی دہشت
₨ 230
ایٹم بم کی دہشت
جوزف سورن سی آنی
ترجمہ: جنید احمد
ایٹمی ہتھیار کب اور کیسے تیار کیے گئے؟ وہ دنیا بھر میں کیسے پھیلے؟ ان ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کو کیسے روکا جاسکتا ہے؟ اور ان کی تباہی سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟۔ یہ ہے اس کتاب کا موضوع۔ کتاب کے مصنف نے‘ جو اس موضوع پر اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں، ان ہتھیاروں کی تباہ کاری سے خبردار کیا ہے اور تفصیل کے ساتھ یہ تجاویز پیش کی ہیں کہ ایٹمی خطروں کو روکنے کے لئے کیا تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں ۔ یہ کتاب اس موضوع پر کام کرنے والے طالب علموں‘ ماہروں‘ حکومتوں کی پالیسی بنانے والوں اورعام آدمی کے لیے ایک نہایت اہم دستاویزکی حیثیت رکھتی ہے۔
جوزف سورن سی آنی، ایٹمی ہتھیاروں اور ایٹمی تنازعات پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ”پلوشیئرز فنڈ“ کے صدر ہیں۔ یہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو ایٹمی ہتھیاروں اور ان کے پھیلاﺅ کے بارے میں تحقیق کرتا ہے ۔جوزف سورن سی آنی نے اس موضوع پر کئی کتابیں لکھی ہیں۔ 2008 میں امریکی صدر بارک اوباما کی صدارتی انتخاب کے وقت جو زف سی آنی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ان کے مشیر خاص تھے۔ 2004 میں رسالہ نیشنل جرنل نے انہیں ان ایک سو ماہروں میں شمار کیا تھا جو آنے والے صدراوباما کی ایٹمی پالیسی کے لیے اہم کردار اداکریں گے۔
Reviews
There are no reviews yet.