بلوچ قوم پرستی اور توانائی کی سیاست
December 18, 2017پاکستان کی جنگ: مضامین کا مجموعہ
December 18, 2017اسلامی ریاست کا خواب
Islami Riyasat ka Khwaab
by Tarek Fatah
اسلامی ریاست کا خواب
طارق فتح
اردو ترجمہ: ایم وسیم
اس کتاب کے مصنف طارق فتح نے تاریخی حوالوں سے واضح کیا ہے کہ مسلمانوں کے زوال کی وجہ خالصتاً مذہبی اسلامی ریاست کی عدم موجودگی نہیں بلکہ اس کی وجہ وہ حالت ہے جس میں مسلمان اس وقت خود کو پاتے ہیں۔
طارق فتح نے دین دار مسلمانوں اور اسلام کے نام پر طاقت کے حصول میں مصروف افراد میں فرق کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ وہ شدت پسند مسلمانوں کے نظریئے کو چیلنج کرکے مسلمانوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اسلام کو سیاسی نظر یئے کے طور پر پیش کرنے کے لئے تاریخ کو موجودہ انتہا پسندی میں کھینچنے کے بجائے اسے ناگزیرروحانی اور اخلاقی نظام عقیدہ سمجھیں۔ مسلمانوں کو اپنے مادی زوال کی وجوہات سمجھنی چاہئیں۔ اسلام کے مقدس فرائض کی پہچان کرنی چاہیے اور اسلام کے تاریخی تنوع اور کثیرالجہتی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ وہ اسلام پسند جو ہتھیار اور دہشت کے ساتھ اسلامی ریاست کا مطالبہ کرتے ہیں محض مسلمانوں کو گمراہی اور ذلت کے راستے پر دھکیل رہے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.