فوقیت: ناموافق کو موافق میں بدل دینا
January 1, 2022اپنوں کے بیچ: میرے لوگوں کی ان کہی کتھائیں
January 25, 2024سنیما کہانی
ناظر محمود
زیر نظر کتاب میں ناظر محمود نے کچھ شاہ کار فلموں، بہترین ہدایت کاروں اور اداکاروں پر اپنے مضامین کو یکجا کیا ہے۔ ان میں زیادہ تر وہ فلمیں اور فلمی شخصیات ہیں جنہوں نے ناظرین کے تاریخی، سماجی اور سیاسی شعور کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کتاب میں آپ کو اٹلی، ایران، اسپین، بھارت، پولینڈ، چیکو سلواکیہ کے علاوہ ہالی ووڈکی فلموں اور سوپر سٹارز کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔
:مصنف کے بارے میں
ناظر محمود 1964ء کو لیاقت آباد، کراچی میں پیدا ہوئے۔ جامعہ ملیہ سے میٹرک کیا، پھر پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی ماسکو، جامعہ کراچی اور لیڈز یونیورسٹی برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔ برمنگھم یونیورسٹی سے تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کیا۔ آئی بی اے کراچی، جامعہ ہمدرد اور جامعہ کراچی کے ایریا سٹڈی سنٹر میں پڑھاتے رہے۔ تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات ان کے پسندیدہ شعبے ہیں، جن پر ان کی تحریریں پچھلے تیس سال سے شائع ہوتی رہی ہیں۔ ان کی حالیہ کتابوں میں ”سیاست، سنیما، شخصیات“ اور ”متبادل تاریخ“ شامل ہیں۔ بارہ کتابوں کے اردو میں ترجمے کر چکے ہیں، جن میں سٹیون ہاکنگ کی ”وقت کا سفر“ اور عائشہ صدیقہ کی ”خاکی کمپنی“ کافی پذیرائی سمیٹ چکی ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.