بڑھاپا: کیوں اور کیسے
November 9, 2021سنیما کہانی
May 21, 2023Fokiyat: Naa-muwaafiq ko Muwaafiq main Badal daina
Translated by Aizaz Baqir
فوقیت: ناموافق کو موافق میں بدل دینا
لارا ہوانگ
ترجمہ: اعزاز باقر
فوقیت حاصل کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کومعلوم ہو کہ فطری خوبیوں کے بغیر بھی آپ صورت حال کو اپنے موافق بنا سکتے ہیں،خاص طورپر اس وقت جب آپ کو انتہائی ہمت آزما اور فیصلہ کن مسائل کا سامنا ہو۔
:لوگ عام طور پردو چیزوں کی اہمیت کا بہت کم اندازہ لگاتے ہیں
ایک بیرونی عنصر یا غیر متعلقہ شخص کے طور پر آپ کے لئے اپنی جگہ بنانا کتنا مُشکل ہوتا ہے۔
جب آپ ایک مرتبہ اپنی جگہ بنا لیں تو دروازے کتنے کشادہ طریقے سے وا ہو جاتے ہیں۔
یہ کتاب انہی پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے۔ آپ اپنی جگہ بنا سکتے اور دروازے کھلواسکتے ہیں، وسیع کھلے ہوئے دروازے، اپنے لئے۔
:مصنف کے بارے میں
لاراہوانگ ہارورڈ بزنس سکول میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں: اس سے پہلے وہ وارٹن اسکول، یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں اسسٹنٹ پروفیسر رہی ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالے دی وال سٹریٹ جرنل، یو ایس اے ٹو ڈے، فوربز اور نیچر میں چھپتے رہے ہیں۔ انہیں اپنی ریسرچ پر کئی ایوارڈ ملے ہیں۔ ان میں کوف مین فائونڈیشن کا 2016 کا اوارڈ بھی شامل ہے۔ ہوانگ کو پوئٹس اینڈ کوینٹس نے چالیس سال سے کم عمر کی بہترین پروفیسر کے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔ وہ بائیونک، کی سٹون، بلیک روک، اوبر، گوگل اور لیول پلیئنگ فیلڈ اینسٹی ٹیوٹ کی مشیر بھی ہیں۔یہ ان کی پہلی کتاب ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.