الہ دین کا چراغ
December 18, 2017امن کی سیاست میں خواتین کا کردار
December 18, 2017زندگی سے نجات
₨ 260
Zindagi se Nijaat
Translation by Masood Ashar
زندگی سے نجات
یونگ ہا کم
ترجمہ: مسعود اشعر
۔’’میں قتل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا، مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ ایک آدمی دوسرے آدمی کو مار ڈالے۔ میں صرف لا شعور کی گہرائیوں میں قید بیمار خواہشات باہر نکالنا چا ہتا ہوں۔ یہ ہوس ایک بارجب آزاد ہو جا تی ہے توپھیلنا شروع کردیتی ہے۔ پھران کا تخیل ہواؤں میں آزادانہ اڑنے لگتا ہے، اور وہ لوگ اپنی مخفی صلاحتیں دریافت کرلیتے ہیں۔۔۔ وہ مجھ جیسے کسی آدمی کاانتظار کررہے ہیں‘‘۔
یہ اس ناول کے مرکزی کردار کا ایک مکالمہ ہے۔ وہ ایک ماہر نفسیات ہے جو کوریا کے دارالحکومت سیول جیسے بڑے شہروں میں رہنے والے ان یاسیت اور قنوطیت زدہ انسانوں کونجات کا راستہ دکھاتا ہے جو زندگی کے ہنگاموں میں اپنا راستہ بھول چکے ہیں اوربے سمت بھٹک رہے ہیں ۔اس ماہر نفسیات کے مطا بق ان کے لئے ایک ہی راستہ ہے۔ اور وہ ہے خود کشی۔ مگر کیسے؟ اس کیسے کا جواب اس ناول کا مرکزی کردار دیتا ہے۔ یہ ناول بیک وقت دلچسپ بھی ہے اور دل ہلا دینے والا بھی۔
Reviews
There are no reviews yet.