حکمران، مذہب اور دولت: مغرب کیوں امیر ہوا، مشرق وسطےٰ کیوں نہیں ہوا؟
August 10, 2018اسلامی سائنس اور یورپی نشاۃ الثانیہ کی تشکیل
February 19, 2019تصوراتی سماج: قوم پرستی کی ابتدا اور اس کی توسیع
₨ 650
Tasawwurati Samaajh: Qaom Parasti ki Ibtidah aur us ki Tosee
Benedict Anderson
Translation by Zafar-ullah
تصوراتی سماج: قوم پرستی کی ابتدا اور اس کی توسیع
بینیڈکٹ اینڈرسن
ترجمہ: ظفراللہ
دنیا میں گلوبلائزیشن کی ترویج کے ساتھ ہی قوم پرستی کی ایک تیزو تند لہربھی آئی ہے۔ اس کتاب میں اس عالمی رجحان کو علمی طور پر سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کا مصنف کہتا ہے کہ قوم ایک پیچیدہ معاشرتی، سیاسی اور ثقافتی تشکیل ہے جو انسانوں کے ایک گروہ کے تخیل میں پروان چڑھتی ہے۔ مصنف قوموں کی تشکیل پر غور کرتے ہوئے ایک دوسرے سے منسلک تین اثرات کا ذکر کرتا ہے۔ ایک زبان، رسم الخط اور عام خواندگی۔ دوسرے طاقت کے مراکز کا بکھرنا اور تیسرے وقت کا بہاؤ اسے مصنف ’’تصوراتی سماج‘‘ کہتا ہے۔ یہ کتاب پہلے 1983ء میں چھپی تھی۔ موجودہ ایڈیشن چند اضافوں کے ساتھ 2008ء میں شائع ہوا ہے۔
بینیڈکٹ اینڈرسن کی شہرت اسی کتاب کی وجہ سے ہے۔ لیکن اس نے کئی اور کتابیں بھی لکھی ہیں۔ اینڈرسن کی پیدائش 1936ء میں چین میں ہوئی۔ عمر کا زیادہ حصہ انڈونیشیا میں بسر ہوا، اس لئے وہ انگریزی کے علاوہ مشرقی ایشیا کی کئی زبانیں بھی جانتا تھا۔ سوکارنو کی حکومت کے خلاف جب بغاوت ہوئی اور امریکی تعاون سے وہاں لاکھوں آدمی قتل کئے گئے تو اس وقت اینڈرسن انڈونیشیا میں تھا۔ بعد میں سوہارتو نے اسے ملک بدر کر دیا۔ اس نے کارنیل یونیورسٹی امریکہ اور کیمبرج یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ 2015ء میں اس کا انتقال انڈونیشیا میں سفر کے دوران ہی ہوا۔
Reviews
There are no reviews yet.