نوجوان شاعر کے نام خطوط
January 3, 2017باتیں ایک خاتون ڈاکٹر کی
January 5, 2017Awaam ka Numaaidah
Translation by Tanveer Jahan
عوام کا نمائندہ
چنوا اچیبے
ترجمہ: تنویر جہاں
چنہوا اچیبے مغربی افریقہ کا ممتاز ترین ادیب ہے۔ یہ ناول اس نے افریقہ کے ایک نو آزاد ملک کے پس منظر میںلکھا ہے۔ اوڈیلی–ناول کا راوی –ایک نوجوان دانشور ہے جس کا مقامی سیاست اور ثقافت کی جانب برتری کا رویہ اصل میں اس کی اخلاقی قدروں سے زیادہ اس کی سادگی کے باعث ہے۔چیف نانگا‘ اوڈیلی کا سابقہ استاد‘ ایک دیہی سیاستدان ہے جو اچانک ملک کا وزیر ثقافت بن جاتا ہے۔ قدیم اور جدید کا سارا تصادم ان دونوں افراد کے ڈرامائی ٹکراﺅ میں پنہاں ہے‘ جو سیاست کے علاوہ عورتوں پر بھی لڑتے ہیں۔ اس تصادم اور ناول دونوں کا اختتام فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے پر ہوتا ہے۔
اچیبے جہاں افریقی عوام کی زندگی کی رنگینی اور مزاح کا بھرپور تاثر پیش کر تا ہے وہاں وہ معاشرے میں موجود تشدد اور بدعنوانی کی بھی بالکل حقیقی تصویر کھینچتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.