گِرہ کھلتی ہے: جہاد کے دور کا پاکستان
December 18, 2017افغانستان: بھارت کی مداخلت
December 18, 2017اسامہ کی تلاش: نائن الیون سے ایبٹ آباد تک
(اسامہ کی کھوج کے دس سال کی داستان)
پیٹر۔ ایل۔ برگن
ترجمہ: محمد صفدر سحر
۔9/11 جدید سیاسی تاریخ کا نہایت ہی اہم واقعہ ہے۔ اس ایک واقعے نے عالمی سیاست پر جو اثرات مرتب کئے ہیں وہ دو عالمی جنگوں کے ہم پلَہ قرار دیئے جا سکتے ہیں۔ نیو یارک میں جڑواں ٹاورز اور واشنگٹن میں پینٹا گون کی عمارت پر ہونے والے حملوں کا تعلق اسامہ بن لادن کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے کی جو کوششیں کیں اور بالآخر اسے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہلاک کر دیا، یہ کتاب ان کوششوں کی داستان ہے۔
کتاب کا مصنف عالمی شہرت کا ایسا صحافی ہے جسے اندرونی معلومات تک رسائی حاصل رہی ہے ۔ اس موضوع پر اپنی نوعیت کی یہ ایک اہم اور نمائندہ ترین کتاب ہے۔ اسامہ کی تلاش کے لئے جو قدم اٹھائے گئے اور جو کاروائیاں کی گئیں ان کی پوری تفصیل اس کتاب میں موجود ہے۔
مصنف پیٹر۔ایل۔برگن اس سے پہلے اسامہ بن لادن اور القاعدہ پر تین کتابیں لکھ چکا ہے۔ اس کی کتاب
Holy War, Inc.
نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر کتابوں میں شامل رہی ہے۔ اور اسے بہترین کتاب کا انعام بھی مل چکا ہے۔ بر گن کئی اخباروں میں لکھتا ہے، وہ نیشنل جیو سی گرافک ٹیلی ویثرن، ڈسکوری اور سی این این کا نمائندہ بھی رہ چکا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.