اپنوں کے بیچ: میرے لوگوں کی ان کہی کتھائیں
January 25, 2024نوجوان شاعر کے نام خطوط
November 8, 2024Mustaqbil ka Manzar-naama: Insaan ke liye Mumkinaat
Translated by Aizaz Baqir
[مستقبل کا منظرنامہ- انسان کے لئے ممکنات]
مصنف: مارٹن ریس
انگریزی سے ترجمہ: اعزاز باقر
مارٹن جان ریس، ایک برطانوی ماہر فلکیات اور فلکی طبعیات دان ہیں۔ یہ کتاب دنیا کے مستقبل کے بارے میں ہے۔ اس کو مصنف نے اپنی تین حیثیتوں میں لکھا ہے: ایک سائنس دان کی، ایک شہری کی، اور انسانیت کے لئے فکرمند ایک فرد کی۔ کتاب کا مرکزی خیال یہ ہے کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کا خوشحالی سے پھلنا پھولنا ا س امر پر منحصر ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال کتنی سمجھداری سے کیا جاتا ہے۔ توقع ہے کہ آج کی نوجوان نسل اس صدی کے آخر تک زندہ رہے گی۔ چنانچہ سوال یہ ہے کہ وہ مؤثر سے مؤثر تر ہوتی ہوئی ٹیکنالوجیوں، جیسے کہ بائیو، سائبر اور مصنوعی ذہانت، کے بھیانک نتائج کو قابو کر کے ایک خوشگوار مستقبل کی راہ کس طرح ہموار کر سکتی ہے؟ خطرات پہلے سے کہیں بڑھ کر ہیں: جو اس صدی میں رونما ہو گا اس کی بازگشت ہزاروں سال تک گونجتی رہے گی۔
Reviews
There are no reviews yet.