سلطانہ کاخواب
April 26, 2017رسل کی بنیادی تحریریں
April 29, 2017پولیس: شہری معاشرے کا اہم بازو
₨ 500
Police: Shehri Muasharah ka aik Eham Baazu
by Shafqat Tanveer Mirza
پولیس: شہری معاشرہ کا ایک اہم بازو
شفقت تنویر مرزا
یہ کتاب پولیس کی تاریخ بھی ہے اور اس کا احتساب بھی۔
کسی بھی ملک میں پولیس کا شعبہ ہی ہوتا ہے جو معاشرے کو بگاڑنے، اقدار کو پامال کرنے، انسان کے وجود، اس کی آزادی، نجی زندگی، مال و منال کو چیلنج کرنے اور اجتماعی زندگی کو حفظ و امان سے محروم کرنے والے عناصر سے نبرد آزما رہتی ہے۔ پولیس یہ فریضہ کب سے ادا کر رہی ہے؟ اس کی تگ و دو کا حاصل کیا ہے؟ ہمارے معاشرے کو عہد قدیم سے عہد حاضر تک پولیس سے کیا نفع، نقصان ہوا؟ بیشتر ممالک میں حکومتیں کس طرح اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں؟ جرائم اور سماج دشمن عناصر پر قابو پانے کے لیے پولیس کا محکمہ قائم کیا گیا تھا لیکن اسے حکومتوں نے اپنے مخالفوں کو کچلنے اور خاموش کرانے کا آلہ بنالیا۔ پاکستان میں پولیس کی تاریخ اور اس کا کردار کیا رہا ہے؟ انہی سوالوں کو سامنے رکھ کر یہ کتاب لکھی گئی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.