اپنے گریبان کا سفر
December 18, 2017تصور عدل
December 18, 2017:مذہب،گروہی تعلقات اور تنازعۂ کشمیر
یوگندر سکند
ترجمہ: محمد یحییٰ خان
۔”یہ کتاب فیصلہ کن سوال پر میری تحریروں میں سے منتخب کردہ مضامین پر مشتمل ہے، جو میں نے کشمیر کے ابتدائی دوروں کے زمانے سے لکھنا شروع کئے تھے۔ یہ مضامین متعدد ہندوستانی اور بین الاقوامی (زیادہ تر پاکستانی) اخبارات و جرائد، ویب سائٹس اور آن لائن ڈسکشن گروپوں کو بھیجے گئے تھے”۔
۔”میں نے ساری کتاب میں جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں اپنے جذبات کو دانستہ طور پر الگ رکھا ہے، اگرچہ قارئین میری عمومی سیاسی رائے کو بہ آسانی بھانپ لیں گے۔ ایک ایسے آدمی کے طور پر جو دل سوزی کے ساتھ یہ یقین رکھتا ہے کہ مذہب اور قومی عصبیت (جو کہ تنازعہ کشمیر کے لازمی اجزا ہیں) کے بارے میں تنگ نظری، مردم بیزاری، اختصاص، تصادم انگیزی اور نفرت آمیزی پر گفتگوئیں بے حد شقاوتِ اور تذلیل انسانیت ہیں۔ میں جموں و کشمیر کے لئے تینوں مجوزہ سیاسی امکانات (بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق یا آزاد و خود مختار حیثیت) کو ان کے اپنے اپنے راستوں کے حوالے سے دشوار سمجھتا ہوں، بہ ایں ہمہ میں یہ بات ضرور کہوں گا کہ میں ہر قومیت کے لئے سیاسی خود ارادیت کے حق کا سختی سے قائل ہوں”۔
(یوگندر سکند)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوگندر سکند کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔ان کا موضوع خاص طور پر مسلمان اور مسلمانوں کے مسائل ہیں۔وہ ہمدرد یو نیورسٹی دہلی کے شعبہء اسلامی علوم کے ریڈر رہ چکے ہیں ۔ وہ جواہر لال یونیورسٹی دہلی میں پروفیسر بھی رہے ہیں ۔ آج کل وہ ایک علمی اور تحقیقی ادارہ چلا رہے ہیں ۔ان کے مضامین ہندوستان اور پاکستان کے اخباروں اور رسالوں میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.