شراکتی معیشت: سرمایہ دارانہ نظام سے آگے کی زندگی
November 28, 2019کوسموس
August 5, 2020اندھا گھڑی ساز
₨ 600
Andha Ghari Saaz
(Andhi Quwwatain, Zaheen Faislay)
Translated by Muhammad Arshad Raazi
اندھا گھڑی ساز
(اندھی قوتیں، ذہین فیصلے)
رچرڈ ڈاکنز
ترجمہ : محمدارشد رازی
انسانی ارتقا پر دنیا میں اب تک جو تحقیق ہوئی ہے اور بیسویں صدی کی چوتھی دہائی کے بعد اس موضوع پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں ’’اندھا گھڑی ساز‘‘ میں ان کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس اعتبار سے انسانی ارتقا پریہ ایک مبسوط اور مکمل کتاب ہے۔ کتاب کا مصنف رچرڈ ڈاکنز اس موضوع پرصف اول کا لکھنے والا مانا جاتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے سائنسی علوم عام کرنے سے متعلق جو نیا شعبہ قائم کیا ہے رچرڈ ڈاکنز اس کا پہلا سربراہ ہے۔ ڈاکنز نے آکسفورڈ اور برکلے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ برکلے سے علم الحیوان میں ڈاکڑیٹ کی۔ اس کی پہلی کتاب
Selfish Gene
بیسویں صدی کے 70 اور80 کے عشرے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب تھی۔ پروفیسر ڈاکنز کو رائل سوسائٹی انعام، زوالیوجیکل سوسائٹی انعام، ناکایاما پرائز، انٹرنیشنل کاسموس پرائز اور کسلر جیسے انعام اور اعزاز مل چکے ہیں۔ وہ ادب اور سائنس کی اعزازی ڈاکڑیٹ بھی حاصل کرچکے ہیں اور رائل سوسائٹی کے فیلو ہیں۔
Israr Karim –
This book opened my mind. Keep promoting such scientific books.