ایٹم بم کی دہشت
December 18, 2017بونا آدمی
December 18, 2017Aalmi Saqafat ki Lughat
Translated by Prof. Haneef Khohar
عالمی ثقافت کی لغت
تالیف: کوامے انتھونی اپیاہ اور ہنری لوئی گیٹس جونئیر
ترجمہ: پروفیسر حنیف کھوکھر
اس کتاب میں انسانی تاریخ کے تمام اہم واقعات بھی موجود ہیں، تمام دیومالائی اور تاریخی شخصیات کے تذکرے بھی ہیں اور عقائد ومسالک کا ذکر بھی ہے۔ اسی لیے “نیویارک ٹائمز بک ریویو” نے اس لغت کو بہت ہی معلوماتی، نہایت دلچسپ اور ایک نیا راستہ نکالنے والا کارنامہ قراردیا ہے۔ انسانی تہذیب کے ارتقاسے آج تک ہماری اس کائنات میں جو کچھ وقوع پذیر ہوا ہے اور جن نظریات، جن عقائد اور جن شخصیات نے انسانی تہذیب کو آج کے ترقی یافتہ دورتک پہنچایا ہے یہ کتاب ان تمام واقعات اور شخصیات سے ہمارا تعارف کراتی ہے۔
اس کتاب کے مرتب کرنے والوں میں کوامے انتھونی اپیاہ اور ہنری لوئی گیٹس جونئیر شامل ہیں۔ کوامے انتھونی اپیاہ ہاروڈ یونیورسٹی اور ایفروامریکن اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں۔ان کی کتاب
In My Father’s House: Africa in the Philosophy of Culture
نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔ ہنری لوئی گیٹس ہاروڈ یونیورسٹی میں شعبہ ایفروامریکن اسٹڈیز کے سربراہ ہیں۔ ان کی کتاب
Colored People
بہت مشہور ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.