مذہب، گروہی تعلقات اور تنازعۂ کشمیر
December 18, 2017جام اور خنجر
December 18, 2017The Idea of Justice
by Amartya Sen
تصور عدل
امرتیا سین
ترجمہ: پروفیسر مقبول الہٰی
کتاب ’’ تصور عدل‘‘ ہمارے عہد کے ایک انتہائی ممتاز مفکر امرتیا سین کی ایک وقیع تصنیف ہے۔ اس کتاب میں امرتیا سین نے یہ تصور پیش کیا ہے کہ ہمیں انصاف کے حصول کے لئے کسی مثالی صورت حال کے انتظار میں نہیں رہنا چاہئیے بلکہ معاشرے کے معروضی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف نقطہ ہائے نظر کے تقابل سے ایسا نقطہ ء نظر اختیار کر نا چاہئیے جو نا انصافی کو نسبتا بہتر طریقے سے ختم کر سکے۔ وہ اس بات پر بھی بحث کرتا ہے کہ ضروری نہیں کہ انصاف تک پہنچنے کا صرف ایک ہی نظریہ ہو۔ وہ مثالوں سے واضح کرتا ہے کہ مختلف تناظر میں ایک ہی مظہر کے لئے مختلف نقطہ ہائے نظر بیک وقت صحیح ہو سکتے ہیں۔ اپنا نقطہء نظر واضح کر نے کے لئے امرتیا سین یورپ کی تحریک خرد افروزی سے لے کر انگریزی اور سنسکرت ادب کے شہ پاروں ہندوستانی اور یو رپی تاریخ اور مشرق وسطی کے ادب و ثقافت تک پر تحقیقی اور تنقیدی نظر ڈالتا ہے۔ اس کتاب میں وہ انصاف کے ساتھ ساتھ جمہوریت ، استد لال کا مقام،معرو ضیت، غیر جانب داری اور متعدد دوسرے مو ضو عات کو بھی زیر بحث لا تا ہے جو اس کتاب کی دلچسپی اور قدر و قیمت میں اضا فہ کرتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.