میرے بچے میری دولت
December 23, 2017ماضی بطور حال: تاریخ کے تناظر میں معاصر شناختوں کا ارتباط
August 10, 2018جب دریا سوکھ جاتے ہیں: جب پانی ختم ہو جاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
₨ 900
Jab Darya Sookh Jaatay hain:
Jab Paani Khatam ho Jaatay Hain tou Kia Hota Hai?
Translated by Saqlain Shaukat
جب دریا سوکھ جاتے ہیں
جب پانی ختم ہو جاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
فریڈ پیئرس
ترجمہ: ثقلین شوکت
۔’’اگلی صدی میں زمین پر انسانی زندگی کے لیے، ماحولیاتی تبدیلی سے بھی زیادہ اہم مسئلہ، دریاؤں کا ہوگا۔ بہت سے مہم جو حضرات دنیا میں موجود عظیم دریاؤں کے منبع تک پہنچ چکے ہیں۔ میری یہ کتاب ان عظیم دریاؤں کی داستانِ مرگ ہے۔ تاہم بڑی حد تک یہ اُمید کا سفر بھی ہے۔ میں پُرامید شخص ہوں۔ امید کیوں نہ ہو آخر کو پانی بنیادی طور پر تو قابل تجدید وسیلہ ہی ہے۔‘‘ (فریڈ پیئرس)۔
ہم سب اپنے گھروں میں پانی بچا سکتے ہیں۔ لیکن ایسا اسی وقت ممکن ہے جب ہماری ترجیح غُسل کی بجائے شاور تلے نہانا ہو، طہارت خانے کے حوض میں ایک اینٹ رکھ دی جائے اور دانت صاف کرتے ہوئے نل بند کر دیا جائے۔ ہم خود کو اس بات کا یقین ہی نہیں دلا پاتے کہ گھروں میں ہم مستقل طور پر پانی کو جس بے دردی سے استعمال کر رہے ہیں دراصل ہمارے دریاؤں کو خالی کر دینے کا اصل سبب یہی ہے۔ ہم نے اپنے گھروں کو جن چیزوں سے بھر رکھا ہے یقیناً ان کی پیداوار میں پانی کی ایک خاص مقدار استعمال ہوئی ہے لیکن اصل حقیقت یہ بھی نہیں ہے۔ اصل معاملہ تب بگڑتا ہے جب ہماری اشیائے خور و نوش کے اعدادوشمار سامنے آتے ہیں۔
“Right now, water is a burning issue. What a mishmash, water seen as a thing on fire. I have a book beside me, entitled Jub Darya Sookh Jatay Hain, a fluent translation by Saqlain Shaukat of When the Rivers Run Dry by Fred Pearce. It is all about water which is becoming increasingly scarce and polluted. It is a sensible and close look at a problem which concerns us all and one that, if mismanaged, can turn into an irredeemable disaster.” M. Salim-ur-Rahman, The News
Aroma –
ایک نہایت اہم مسئلے کی نشاندہی کرتی ہوئی کتاب، جس کا پڑھنا ہر شخص پر لازم ہے۔ پاکستان میں آنے والے کچھ برسوں میں قحط اور خشک سالی اپنا ڈیرہ ڈالنے کو مکمل تیار ہے اور ہمیں اس ہولناک آزمائش کا سرے سے کوئی ادراک نہیں ہے۔ آبادی میں ہولناک اضافہ اور پانی کی کمی پاکستان کا مستقبل تاریک بنانے کے منتظر ہیں، ابھی بھی وقت ہے کہ ہم سب آنکھیں کھولیں اور اس مسئلے کے حل کا سوچیں۔
ہمیشہ کی طرح ایک معیاری کتاب کا عام فہم ترجمہ کرنے پر مشعل بکس کا شکریہ۔