پاکستان، عسکری ریاست: ابتدا، ارتقا اور نتائج
December 18, 2017نیا مستقبل، نئے تقاضے
December 18, 2017قومیں ناکام کیوں ہوتی ہیں
دیرون اسیم اوگلو۔ جیمزاے رابنسن
ترجمہ: پروفیسر مقبول الٰہی
ایک ہی زمانے اور ایک ہی وقت میں موجود قومیں کیوں کامیاب ہوتی ہیں؟ اور کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ اس سوال پر ہمارے ماہر معاشیات، ماہرسماجیات اور ماہر عمرانیات غور کرتے رہتے ہیں۔ اس کتاب میں اس سوال کا تجزیہ کرتے ہوئے یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیاء کے ملکوں کے سیاسی اور معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے، اور اعدادوشمار کی مدد سے بتایا گیا ہے کہ جو ملک اور جوقومیں کامیاب ہوئیں، وہ کیوں ہوئیں، اور جو قومیں ناکام ہوئیں اس کی وجہ کیا ہے؟۔ اور ناکام ہونے والی قوموں کو ترقی کا زینہ طے کرنے کے لئے اپنے سیاسی نظام میں کس قسم کی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
دیرون اسیم اوگلو، ایم آئی ٹی میں معاشیات کے پروفیسر ہیں۔ معاشیات کے شعبے میں اپنی خدمات پر وہ کئی اعزاز اور انعام حاصل کر چکے ہیں۔
جیمز اے رابنسن، ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ لاطینی امریکہ کے معاملات کے ماہر مانے جاتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.