The Fluttering Flag of Jehad
December 15, 2017پاکستان: مستقبل کے امکانات
December 16, 2017آپ کی جنت
₨ 270
Aap ki Jannat
Translation in Urdu by Masood Ashar
آپ کی جنت
لی چواونگ جن
کورین سے ترجمہ: جنیفر ایم لی اور ٹموتھی آرٹینگہرلینی
انگریزی سے ترجمہ: مسعود اشعر
جسمانی یا ذہنی طو ر پر بیمار انسانوں کو صحت مند انسانوں کے معاشرے سے الگ تھلگ رہنا چاہئے یا انہیں دوسرے انسانوں کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہئے؟ جنوبی کوریا کے اس مقبول عام ناول میں اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
جذام کے مریضوں کو ایک جزیرے میں بند کر دیا گیا ہے۔ وہاں ان کا علاج تو کیا جاتا ہے لیکن انہیں جزیرے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ وہاں جو بھی ڈائریکٹر آتا ہے، وہ اس جزیرے کو ’’مریضوں کی جنت‘‘ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن مریض یہ پسند نہیں کرتے۔ اس کشمکش کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ یہ ناول اس کی تفصیل بیان کرتا ہے۔ اس ناول کو کوریائی ادب کا شاہکار مانا جاتا ہے۔
لی چواونگ جن (پیدائش 1939 ء) کا شمار کوریا کے ممتاز اور مقبول عام ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔ جنوبی کوریا کے سیاسی انتشار اور فوجی آمریت کے دور میں نہایت بے باکی کے ساتھ اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کیا اور ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیا۔ ان کی تحریروں میں سیاسی اور معاشرتی مسائل اور ان کا تجزیہ نمایاں نظر آتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.