ابن بطوطہ کے ملک: کل اور آج
December 18, 2017گِرہ کھلتی ہے: جہاد کے دور کا پاکستان
December 18, 2017Taweel Batwara aur Jadeed Janoobi Asia ki Tashkeel: Mahajreen, Sarhadain aur Tareekhi
Translated by Prof. Maqbool Elahi
طویل بٹوارہ اور جدید جنوبی ایشیا کی تشکیل: مہاجرین، سرحدیں اور تاریخیں
وزیرہ فضیلہ یعقوب علی زمیندار
ترجمہ: پروفیسر مقبول الہٰی
برصغیر کی تقسیم اور قیام پاکستان کے وقت جہاں خون خرابہ ہوا اور لاکھوں انسان اپنی جانیں گنوا بیٹھے ، وہاں خاندانوں کے خاندان اپنے گھر بار سے بھی محروم ہوئے۔ دنیاکی تاریخ میں اتنی بڑی نقل مکانی بہت ہی کم نظر آتی ہے۔ہماری تاریخی کتابوں اور افسانوں اور ناولوں میں انسانی جانوں کے المیے کی داستانیں تو بہت رقم کی گئی ہیں لیکن تقسیم کے دونوں طرف جائیدادوں کی جو لوٹ مار کی گئی، ان کی تاریخ ابھی تک کسی نے نہیں لکھی۔ اس کتاب میں دستاویزی ثبوت اور متاثرہ افراد کے انٹرویوز کے ساتھ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے ان گھروں اور جائیدادوں کی تاریخ رقم کی گئی ہے جو سرحد کی دونوں جانب لوٹ مار کا حصہ بنیں۔ کس طرح لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا کرگھروں سے نکالا گیا اور ان کے گھروں پر قبضہ کیا گیا۔ کتاب میں اس زمانے کے اخباروں کے تراشے بھی شائع کئے گئے ہیں تاکہ ان دنوں ہونے والے تمام واقعات ہماری آج کی تاریخ میں محفوظ ہو جائیں۔
وزیرہ فضیلہ یعقوب علی زمیندار براؤن یونیورسٹی، امریکہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں،وہ یو نیورسٹی میں “جنوبی ایشیا میں نو آبادیاتی نظام، قوم پرستی اور 1947 میں برصغیر کی تقسیم” کی تاریخ پڑھاتی ہیں۔ وہ جدید دور میں مطالعہء اسلام کے موضوع پر لائیڈن (ہالینڈ) میں پوسٹ ڈاکٹورل فیلو رہی ہیں۔ آج کل وہ اپنی نئی کتاب
Heritage in Other Histories: The Politics of Placing the Past in the Muslim World
پر کام کررہی ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.